گاجر ایک بیش قیمت سستی سبزی گاجر پھل ہے یا سبزی ؟یہ سوال جانتے ہوئے بھی کہ جب مارکیٹ سے گاجریں لینے جائیں تو یہ ہمیں سبزی کے خانوں میں ہی پڑی ہوئی ملتی ہے ۔لیکن پھر بھی اس کی مٹھاس,اس کا استعمال اور اس کے ان گنت فوائد دیکھ کر ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ کچھ بھی ہو یہ پھل کا پھل اور سبزی کی سبزی ہے ۔ اللہ کا کیا کرشمہ ہے کہ گاجر کچی کھانے کے کام بھی آتی ہے کہ یہ سلاد میں کھائی جاتی ہے , پکانے کے کام بھی آتی ہے کہ اس کی ہانڈی بنتی ہے , پینے کے کام بھی آتی ہے کہ اس کا جوس شوق سے پیا جاتا ہے اور لگانے کے کام بھی آتی ہے کہ اس کا فیس ماسک خواتین گھروں میں بناتی ہیں ۔اور تو اور اس کا مربہ اور اچار بناکر لوگ سال بھر گھروں میں شوق سے استعمال کرتے رہتے ہیں ۔غرضیکہ گاجر کا جتنا زیادہ استعمال ہے اس سے کہیں زیادہ اس کی غذائی افادیت اور اسکے غذائی اجزاء کے طفیل لاتعداد بیماریوں کا علاج اس چھوٹی سی سبزی میں پوشیدہ ہے ۔لیکن میں سمجھتی ہوں کہ سونے پے سہاگہ یہ ہے کہ قیمت اس کی انتہائی کم ہے۔ لاہور ایکسپو سنٹر میں منعقدہ ایک زرعی نمائش میں ایک دفعہ جب میں نے زرعی اجناس کے ایک سٹال پر سجی انواع و اقسا...
Where You Learn Rare